ابنا: مشتعل افغان مظاہرین نے افغان دارالحکومت کابل اور بگرام فوجی اڈے کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ کےخلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے مجرموں کوقرارواقعی سزادینے کابھی مطالبہ کیا۔
رپورٹ کےمطابق غیرملکی فوجیوں نےبگرام فوجی اڈے کےسامنے مظاہرہ کرنےوالے مظاہرین پرفائرنگ کرکے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سےبعض مظاہرین زخمی ہوگئے۔مظاہرین میں شامل محمدنبی نامی ایک شخص نے بتایا کہ امریکی فوج نےبگرام فوجی اڈے کے دوافغان ملازمین کو جنھوں نے قرآن جلانے پراعتراض کیاتھا قتل کردیااورپانچ کواپنےحملوں کانشانہ بنایا۔
رپورٹ کےمطابق اس جیسے مظاہرے کابل اوردوسرےشہروں میں بھی ہوئےہيں۔مظاہرین کاکہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات غیرملکی فوجیوں نے پیر کی رات بگرام فوجی اڈے پرقرآن کریم کےکئی نسخے نذرآتش کئیے ہیں۔........
/169